
راچی میں تقریب سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وکلا کے لیے حلف نامہ صرف الفاظ نہیں۔ یہ عہد ہے۔ جسے توڑنے سے سب کچھ غلط ہوجائے گا۔ حلف نامہ ایسے ہے جیسے پانی کو ہاتھ میں لیکر کھڑے ہیں۔ اگر ہاتھ کھول دیئے تو کچھ باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کا شعبہ صرف علم نہیں بلکہ حوصلے پر منحصر ہے، وکلا پر پریشر آئے گا لیکن حلف نامے کو نہیں بھولنا۔