کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں امریکی نژاد لڑکی ہیرا کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، سیرئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق مقتولہ کا والد اور ماموں قاتل نکلے ، 14 سال کی حرا کو منفی سوشل میڈیا سرگرمیوں پرقتل کیا گیا۔
ایس ایس پی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کا کہنا ہے کہ والد کو لڑکی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پراعتراض تھا۔ عدالت سے ملزمان کا 9 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنی فیملی کے ساتھ امریکی ریاست نیویارک میں مقیم تھی ، مقتولہ اپنے والد کے ساتھ 15 جنوری پاکستان جبکہ 22 جنوری کوئٹہ پہنچی۔