ہنڈریڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کے اضافے سے 112000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکسچنج مسلسل تین روز سے مندی کا شکار تھی،تین روز میں اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آ چکی تھی۔
سرمایہ کاروں کی نظریں آج تاریخ کے بلند ترین بدلے کےکاروباری حجم پر ہیں،ادھار میں خریدے گئے،شیئرز بدلے کے کاروبارکا حجم 66 ارب سے تجاوزکرگیا،ممبرز کے ان ہائوس بدلے کے کاروبار کو ملاکر مجموعی حجم 100 ارب سے زیادہ ہے۔
بروکرز کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کل شیئرز خریدے،فنڈز اور بینکس نے بیچے،اسٹاک مارکیٹ میں رول اوور ویک جاری ہے اسکا پریشر ابھی موجود ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔