
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلہ دیش میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہو گئے ہیں ، ٹکٹوں کی خریداری میں پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی رہا ۔
دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس تین فروری سے فروخت کیلئے پیش کیئے جائیں گے ، 100 سے زائد ٹکٹس سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بیچے جائیں گے ۔
پی سی بی کا کہناتھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی رد عمل شاندار رہا، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے ، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے ، پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت دے گا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہو گا ۔