Light
Dark

اصلاح کیلئے جیل بہترین جگہ ہے ،خود بھی جیل جا چکا ہوں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جیلوں کی اب ایک جگہ پر بیٹھ کرمانیٹرنگ کی جا سکےگی ،جیل کی مانیٹرنگ سے کارکردگی بہتر ہو گی۔

جیلوں میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے،یہاں پر انتقام کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے،ضروری نہیں کہ ہر قیدی جرم کر کے جیل میں آئے،کوئی ذاتی معاملات اور کوئی جائیداد کے معاملات میں بھی جیل آتا ہے۔

جیل میں آنے کا مقصد اصلاح ہوتا ہے سزا نہیں،سزا بھی اصلاح کیلئے دی جاتی ہے،جیل میں بہتر ماحول سے جلدی اصلاح ہو سکتی ہے،اب جیل سے ویڈیو کال بھی کی جا سکے گی ،جیلوں میں کھانے کیلئے بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔

مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،صحافت بہت پاک اور ذمہ داری والا شعبہ ہے،دوسروں کی غلطی سےسیکھنےوالاانسان سمجھدارہوتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *