Light
Dark

مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے، توشہ خانہ ریکارڈ جاری

کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا، اسی مدت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر عارف علوی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر شخصیات کو تحائف ملے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک درجنوں شخصیات نے تحائف وصول کیے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر عارف علوی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو تحائف ملے۔

تحائف لینے والوں میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزرا مصدق ملک، رانا ثنااللہ، عطا تارڑ، شازین بگٹی، جام کمال بھی شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو، سینیٹر طلحہ محمود، طارق فاطمی، یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بھی تحائف وصول کیے۔

اس کے علاوہ وائس ایڈمرل عبدالصمد، صدر زرداری کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈر شہریار منیر حفیظ، وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری میجر جنرل تجدید ممتاز، وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی آفسر محمد عمران، بطور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی تحائف لینے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *