Light
Dark

امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے  کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہاہوں،  پاکستان کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں،  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔

 جینٹری بیچ نے کہا کہ  دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے،  امریکہ میں پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی ،  ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی،  بائیڈن کے دور میں امریکہ کا افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں،  امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا ہے ،  امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے،  امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات، میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ  پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے،  میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں، رچرڈ گرینیل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ “انہیں بانی  پی ٹی آئی کے بارے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *