Light
Dark

زیر گردش کرنسی اور زروسیع کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9ہزار776ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2فیصد کم ہے۔

 جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر2.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایم ٹو کا حجم 34ہزار908ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8فیصد کم ہے۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 1.9فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25ہزار482ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9فیصدکم ہے۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بنکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر3.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *