Light
Dark

کرم اور پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ختم نہ ہوسکی۔

کرم اور پارا چنار میں عوام کو  کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاءء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500  ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *