یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹادیا گیا تھا اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
جنید اکبر کو پارٹی کی صوبائی صدارت کیلئے نامزدگی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران ہوا تھا اور اس موقع پر عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور رکن پنجاب اسمبلی میاں فرحت عباس بھی موجود تھے۔
منگل کے روز علی امین گنڈا پور نے باضابطہ طور پر عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ان کا استعفی منظور بھی کرلیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعلی امین گنڈا پور کا استعفی منظور کیا گیا۔