وفاقی ملازمتوں میں کٹوتیوں کےلیے ملازمین کو ای میل جاری کردی گئی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ای میل میں کہا گیا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے وہ ای میل کا جواب دے۔ چھ فروری سے ملازمت چھوڑنے والوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب صدرٹرمپ کو دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی گرانٹس اور قرضے منجمد کرنے سے متعلق اقدام سےروک دیا۔