Light
Dark

علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا۔

تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقرر کردہ صوبائی صدر جنید اکبر حال ہی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر بھی فائز ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *