Light
Dark

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر دستخط ہوگئے

امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔

امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *