Light
Dark

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو بحال کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا،ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے 21 جنوری کو ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹایا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔

آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا،سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *