ذرائع ایف بی آر کےمطابق رواں ماہ 956 ارب ہدف کےمقابلے 900 ارب تک جمع ہونےکا امکان ہے،جنوری سے مارچ تک 3100 ارب روپےوصولی کا ہدف ہے،ایف بی آرکو پہلی ششماہی میں 386 ارب روپےکا شارٹ فال ہوا تھا۔
ایف بی آر کےمطابق فروری اورمارچ میں ٹیکس وصولی میں تیزی آسکتی ہے،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹ میں ممکنہ کمی سےریونیو میں اضافہ متوقع ہے،قابل ٹیکس درآمدات 5 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔
مالی سال کی آخری سہہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں زیادہ تیزی متوقع ہے،رواں سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔