
قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جس نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہوئی ہوگی وہ ایک پلاٹ خرید سکتا ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ مزید پراپرٹی خریدنے کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز میں مزید رقم یا آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ظاہر شدہ زیادہ تر دولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جا رہی ہے، زیادہ مالیت کی پراپرٹی ٹرانزیکشن کرنے والا ڈھائی فیصد طبقہ ہدف ہے۔