Light
Dark

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں 29 وزارتوں اور آئینی ادارے نے 11 ہزار 877  پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ۔

کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 29 وزارتوں اورآئینی ادارے نے گیارہ ہزار 877  پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔

 وزیرخزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزارت ریلوےکے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

وزارت ریلوے میں موجود پچانوے ہزار 859 پوسٹوں میں سے 17 ہزار ایک سو ایک ختم کی جاچکی ہیں۔ مزید پانچ ہزار 695  پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *