اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کےدوران درج سات مقدمات کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نےسماعت کی۔
وکیل نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی اور ویڈیو لنک کے ذریعےحاضری لگانے کی استدعا کی،جج افضل مجوکا نے کہا کہ وہ آج پیکا کے مقدمات میں مصروف ہیں اس لیے سماعت آج آگے نہیں بڑھے گی،
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی،بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں گیارہ فروری تک توسیع کردی۔