Light
Dark

دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے۔

گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے تھے، معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے، یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے۔

امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کر دیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کردیے جائیں۔

تاہم اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد کئی اہم منصوبے روک دیے گئے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔
ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا جبکہ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔

امریکی اقدام سے اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5  پروگرام متاثر ہوئے ہیں جبکہ جمہوریت، انسانی حقوق،گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی روک دیے گئے۔

اس کے علاوہ امریکی اقدام سے گورننس کے 11 ، تعلیم کے سیکٹر میں 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا ہے۔

امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *