Light
Dark

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سےدستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی میں میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا،فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔

یاد رہے ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *