Light
Dark

 اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی۔ شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی وجہ سے پالیسی ریٹ کم ہوا۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے لیکن چیلنجز موجود ہیں۔

جمیل احمد نے کہا کہ دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آ گئی تھی۔ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں توقعات سے بڑھ کر اضافہ ہوا ہے۔ جون تک مہنگائی کا ہدف 7 فیصد کے قریب رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ذخائر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہدف سے بھی زیادہ ہوئے۔ اور معاشی اشارے بھی مثبت ہیں۔ زرعی شعبے کی پیداوار میں بہت نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *