Light
Dark

 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے طلاق کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے طلاق کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے لئے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن جب ہم ساتھ تھے تو میں بہت زیادہ کامیاب ہوا۔ ان سے قبل میلنڈا بھی اپنی طلاق کو مشکل اورتکلیف دہ کہہ چکی ہیں، دونوں کے درمیان ستائیس سالہ رفاقت کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *