Light
Dark

ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن نے پاکستانی سر زمین پر ریکارڈ بنا ڈالا

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میں 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، اسپنر جومیل واریکن نے پاکستانی سرزمین پر ریکارڈ بنا ڈالا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہو گئی، ویسٹ انڈین اسپنر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

جومیل واریکن دو ٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں حاصل کیں، انہوں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں تین جبکہ دوسری اننگ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان میں ہی کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ میں انہوں نے چار پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈین اسپنر نے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر ان کے خلاف چار اننگز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر اش سودھی نے 2023 میں چار اننگز میں پاکستانی سرزمین پر 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *