انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 5 پیسے کی تنزلی سے 278.80 روپے پر آگیا۔ گزشتہ ہفتے روپیہ 4 پیسے گھٹ کر 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا کیونکہ تاجروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف منصوبوں کے اثرات پر غور کیا، ایسے ہفتے کے آغاز میں جب توقع کی جا رہی ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود مستحکم رکھے گا۔