پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان سی اے اے پہلے ہی فلائٹ سیفٹی سے متعلق تمام ضروری اقدامات اٹھا چکا ہے۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کیا جانے والا آڈٹ ایک رسمی کارروائی ہے،سی اے اے حکام کو امید ہے کہ آڈٹ کے بعد پاکستانی ایرلائنز کو مارچ میں برطانیہ کے لیے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی،دوسری جانب سی اے اے نے برطانوی ٹیم کے آڈٹ کے دوران ہفتے کو چھٹی کے روز بھی ملازمین کو لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کی ہے۔