Light
Dark

سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے آئینی بینچ سے خود کو الگ کرلیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت سے متعلق اپیلوں پر سماعت کیس سننے سے معذرت کرلی، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ کے سیکشن دو سو اکیس اے کی آئینی حیثیت سے متعلق اپیلیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس نہیں سن سکتی،اس کی الگ سے وجوہات دوں گی، جسٹس منصور علی شاہ نے اسی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔

بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر کافی تنازعہ ہے،ایک آرڈر بھی آیا ہے، میری درخواست ہے کہ کیس جلد سنا جائے، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین کی استدعا پر آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کیس کل تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *