Light
Dark

ویسٹ انڈیزنےپاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی،ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

ملتان ٹیسٹ میں میچ کے آغاز پر ہی قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی،254 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 133 رنز پر ڈھیر  ہوگئی،بابراعظم 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،محمد رضوان25، کامران غلام29، سلمان آغا15 ،سعود شکیل 13 رنز پر آؤٹ ہوئے،کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

جومیل وریکن نے 5، کیون سنکلیئر 3  شکار کیے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *