Light
Dark

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ والوں کو مستقل بے دخل کرنے کا ارادہ کرلیا،تباہ حال غزہ کی تعمیر کے نام پر لاکھوں فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسانے کا شوشہ چھوڑ دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہاغزہ کی مکمل صفائی کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ اردن مصر اوردیگر عرب ممالک زیادہ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کریں۔

اردن نے امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کردیا،اس پر فلسطینی عوام اور حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کا بھی شدید ردعمل آیا ہے،کہا ٹرمپ کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

اس سےقبل کولمبیا نے امریکا سے آنے والے تارکین وطن کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت اور ان کے حامیوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا،اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *