Light
Dark

ملتان میں ایل پی جی کنٹینر پھٹنے کے بعد انتظامیہ نے غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، آبادی والے علاقوں میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی لگادی، کمشنر ملتان نے ڈویژن بھر میں ایل پی جی کنٹینرز کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

ملتان میں گزشتہ رات ایل پی جی کنٹینر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ڈویژنل انتظامیہ نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم نے ڈویژن میں ایل پی جی کنٹینرز کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا، ساتھ ہی گنجان آباد علاقے میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی بھی عائد کردی۔

کمشنر ملتان کے مطابق گزشتہ رات افسوسناک واقعے میں 6 جانیں ضائع ہوئیں، اور درجنوں افراد افراد زخمی ہوئے، انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سی این جی، ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز پر چھاپے مارے جائیں،  حفاظتی اقدامات، آلات کے بغیر دکانوں کو سربمہر، ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔

عامر کریم نے کہا کہ اسکول بسوں، مسافر بسوں کی از سر نو فٹنس انسپکشن کی جائے، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، سیکریٹری آر ٹی اے، سول ڈیفنس مشترکہ کارروائی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *