گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین کو مہنگائی کی رفتارمیں کمی پرشرح سود میں مزید ایک فیصدکمی توقع ہے۔
بینکوں کا کائبورریٹ پہلے ہی 11 اور 12 فیصد کےدرمیان آچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک مسلسل 7 مرتبہ پالیسی ریٹ میں نو فیصد تک کی کمی کرچکا۔ اس وقت بنیادی شرح سود 13 فیصد پر ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکےہیں۔ تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں نے شرحِ سودمیں تین فیصد کمی کامطالبہ کیا ہے۔