Light
Dark

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد گرفتار

ایف آئی اے گجرات نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) گجرات اور ڈی جی مظفر گڑھ نے مشترکہ کارروائی کے دوران مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر متاثرہ ریحان اسلم کو اسپین بھجوانے کیلئے 40 لاکھ روپےکا معاہدہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے گھر والوں نے رقم گرفتار ملزم کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کیں، ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے ایتھوپیا، سینیگال بھجوایا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی تاہم کشتی حادثے میں متاثرہ کی موت ہوگئی، متاثرہ شخص لا تعلق جوڑہ کھاریاں سے تھا۔
جان لیوا حادثات بھی رکاوٹ نہ بن سکے، نئے سال پر مزید 2 کشتیاں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر یونان جا پہنچیں