لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر ،سابق نیوز اینکر اور صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ناہید جہانگیر اور ان کی بہنیں فیملی فنکشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر ناہید جہانگیر، سلمہ جہانگیر اور رانی پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کیا..پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے