Light
Dark

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2024 کا اعلان کر دیا، پاکستان کے تین کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ 

پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں سری لنکا کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا  کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکنبیٹر پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں، آسٹریلیا،بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سمیت کئی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *