اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی۔
محمدجعفر رضا، محمدحسن اکبر ،عبدالحامدبھرگڑی، جان علی جونیجو ،میراں محمد شاہ اور علی حیدر ادا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ۔
اس کے علاوہ ریاضت علی سحر، فیض الحسن شاہ ،تسنیم سلطانہ اورنثار بھنبھرو کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیدی گئی ۔