Light
Dark

حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں، صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف نظام میں وہ سائنٹفک طریقے سے پولنگ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لوگ کیا چاہتے ہیں، اور ان کی خواہشات کے مطابق نظام چلایا جاتا ہے، اور ان کے ملک ترقی بھی کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ آپ جتنا بھی کامیاب ہو جائیں، تاریخ میں ایسے بھی لوگ رہے ہیں کہ جو آدھی دنیا پر رائج کرتے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، عوام کی مرضی یا امیدوں کے مطابق لیتے ہیں تو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا آسان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار حکومت ایسی پالیسی بناتی ہے کہ جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے، ہماری تجویز ہے کہ اگر عوام کے منتخب نمائندوں کے مشورے کے ساتھ پالیسیز بنیں گی، تو پورے ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پالیسیز اداروں کے لیے بنائی جا رہی ہیں، اپوزیشن تو دور کی بات اتحادیوں سے صلاح مشورہ ہوتا تو وہ پالیسیز بہتر چلتے، زیادہ کامیاب ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *