کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
کراچی سے حیدر آباد جانے والے سپر ہائی وے ایم نائن جو کہ4 لین میں محدود ہے اب اسے کمشنر کراچی کے احکامات کے بعد6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کیا۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ سپر ہائی وے پر چونکہ اب بہت سے ریسٹورنٹس اور رہائشی ایریاز شفٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایم نائن پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اس لیے اسے 6 لین میں توسیع دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے اشد ضرورت ہے، اس سے پبلک کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوں گی اور ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا