غزہ سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روز غزہ پٹی کےاسپتالوں میں 72 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کےملبوں اور میدانوں سےاٹھائی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سےاٹھائی گئی لاشوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔
غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 47 ہزار107فلسطینی شہیدہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ11ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔