پنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر اورآرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہرسےکیا بات چیت ہوئی؟ آرمی چیف نے وزیراعظم کوآگاہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملاقات کی مسلسل تردید کرر ہے تھے۔