Light
Dark

پشاور: کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کےدوران تعاون کیا اورمعلومات کی فراہمی کویقینی بنایا، یہ کامیابی علاقےمیں دیرپا امن کےقیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمےکی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کےدستخط شدہ معاہدے کےمطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر سامان رسد لےکر آج قافلہ پاراچنار کے لیے روانہ ہوگا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *