اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات ونجکاری علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیا۔
وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
علیم خان نےکا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔
وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔
پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل کیے ہیں، پاکستان پوسٹ نے1.4 ارب روپے مالیت کے نئےکاروبار بڑھانے کے اقدامات لیے ہیں۔