Light
Dark

پی سی بی کا روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نہ بھیجنے پر اظہار تشویش

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے میڈیا گروپ ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان میں روایتی کپتانوں کے فوٹو شوٹ اور پری ایونٹ پریس کانفرنس میں شرکت کی توقع تھی۔

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بھارتی کپتان روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نہ بھیجنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم بی سی سی آئی نے نہ تو روہت شرما کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی ان کے سفر کی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *