سیف علی خان کو 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔
سیف علی خان کو ہنگامی بنیادوں پر لیلاوتی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں اور گزشتہ 6 دن سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹرز نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ سیف علی خان کو 21 جنوری تک ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سیف علی خان کو 6 دن بعد 21 جنوری کی سہ پہر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
اداکار کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد مزید کئی دنوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں فالو اپ چیک اپس کے لیے بھی کہا گیا ہے۔