Light
Dark

شہباز شریف ایوان سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ’اوووو‘ ’اوووو‘ کی آوازیں لگانا شروع کردیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی تاہم شہباز شریف ایوان سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا،

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچے، حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا، تاہم اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم کی آمد پر نعرے بازی کی۔

تحریک انصاف کے اراکین نے عصر کی اذان کے دوران کچھ دیر کے لیے احتجاج مؤخر کیا، اذان کے بعد تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج ایک مرتبہ پھر شروع کردیا، اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل تھے، وزیراعظم کی نشست کے سامنے عطا تارڑ، ملک ابرار اور حنیف عباسی موجود رہے، وزیراعظم تقریر کیے بغیر ایوان سے واپس روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *