Light
Dark

 پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔

حکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ کی تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے والے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *