Light
Dark

ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 جاری کردی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ورلڈ بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے، آئی ایم ایف کا 3 فیصد اورحکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

ورلڈ بینک نے بھارت کی 6.7 فیصد، بھوٹان کی 7.2 فیصد، مالدیپ کی4.7 فیصد، نیپال کی 5.1 فیصد، بنگلا دیش کی 4.1 فیصد اور سری لنکا کی 3.5 فیصد گروتھ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *