Light
Dark

مؤکل کے بنگلہ دیشی ہونے سے متعلق پولیس کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

ولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے مبینہ حملہ آور کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل کے بنگلہ دیشی ہونے سے متعلق پولیس کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

تاہم اب معاملے نے نیارخ اختیارکرلیا، پولیس کے زیرحراست محمد شریف الاسلام شہزاد کے وکیل نے اپنے مؤکل پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کی تحقیقات پر بھی سوال اٹھا دیے۔

ٹائمزآف انڈیا کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کیس کے مبینہ ملزم کے وکیل سندیپ شیکھانے کا کہنا ہے کہ پولیس بناچھان بین اورٹھوس شواہد ان کے مؤکل کو بنگلہ دیشی شہری بتا رہی ہے۔

سندیپ شیکھانے کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے صرف5 روز کے لیے محمد شریف الاسلام شہزاد کو پولیس کی تحویل میں رکھنے کی اجازت دی ہے جب کہ اسی عرصے میں پولیس کو تمام شواہد جمع کروانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔