ٹک ٹاک نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکا میں اپنی سروسز بحال کرنا شروع کیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد ٹک ٹاک نے اپنی سروسز چند گھنٹے بعد ہی بحال کرنا شروع کردیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آتے ہی امریکا میں ٹک ٹاک بحال کردیں گے۔
یلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ’سچ کہوں تو ہمارے پاس ویڈیو ایپ کی بحالی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، ’ساتھ ہی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 17 کروڑ امریکیوں کے زیر استعمال ایپ کی امریکا میں بحالی ممکن بنائیں گے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک نے سروسز کی جزوی بحالی کرتے ہوئے ایپ پر صارفین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں کی وجہ سے ٹک ٹاک امریکا میں واپس آیا۔