Light
Dark

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا، کراچی سے پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر گوادر پہنچ گئی۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا، وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، جس نے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر کراچی سے اڑان بھری اور 11 بج کر 15 منٹ پر گوادر میں لینڈ کیا۔

کراچی سے گوادر پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کو وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، طیارے کو واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے، یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *