Light
Dark

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔

سیف علی خان پرحملے کے 70 گھنٹے سےزیادہ کی تلاش کےبعد اس کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نےاعترافِ جرم کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔

ملزم محمد شریف الاسلام شہزادکو پولیس نےسیف علی خان کےگھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے گرفتار کیا۔

واضح رہےکہ گرفتارملزم کوگزشتہ روزممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیاگیا تھاجہاں ملزم کےوکیل نے مؤقف اختیارکیا تھاکہ ان کےمؤکل کےپاس سےکچھ برآمدنہیں ہوا،انہیں اس کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔