پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اللہ کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں اور وہ اصولوں پر سمجھوتا کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔